یوسف پیغمبر سیریل اردو زبان میں مکمل اقساط
یہ ایک ایرانی ڈرامہ سیریل ہے جس کا فارسی میں نام "یوسف
پیغمبر" ہے یہ سیریل 45 اقساط پر
مشتمل ہے۔ یہ سیریل سحر اردو ٹی وی، پیام اسلامی ثقافتی مرکز اور الفصاحہ کی جانب
سے اردو میں ڈب کر کے انٹرنیٹ اور ٹی وی
چینلز پر نشر کیا گیا ہے۔ یہ سیریل قرآنی آیات اور روایات سے اخذ داستان نبی خدا حضرت یوسف
علیہ السلام کی زندگی پر مبنی ہے اس سیریز میں ولادت حضرت یوسف سے لے کر حضرت یوسف کو مصر کی
حکومت ملنے تک کے سارے واقعات جو قرآن میں
بیان ہوئے ہیں (یوسف کی پیدئش، یوسف سے والد کا پیار، یوسف کا خواب، یوسف کے
بھائیوں کا یوسف سے حسد، یوسف کو کونویں میں پھینکا جانا، یوسف کو قافلے کے ہاتھوں
بیچنا، یوسف کا قافلہ کے ساتھ مصر پنہچنا،
یوسف کا بازار میں بکنا اور عزیز مصر کا خرید کرنا، زلیخہ کے زیر سایہ رہنا
اور جوان ہونا، زلیخہ کا یوسف سے عشق اور یوسف کو گناہ کی دعوت دینا، یوسف کے لیئے
خواتین کے ھاتھ کاٹنا، یوسف کا جیل جانا، یوسف کی تبلیغ، قیدیوں کا خواب اور اس کی
یوسف کا تعبیر بتانا، مصر کے بادشاہ کا خواب دیکھنا اور محل کے کاہنو ں کا تعبیر
بتانے سے بےبس ہونا، یوسف کا تعبیر بتانا اور قحت کی پیشبینی، یوسف کا آزاد ہونا ،
یوسف کے برادران کا مصر میں آنا یوسف کی اپنے بھائوں کے بارے میں تدبیر وغیرہ اور
بہت کچھ)
![]() |
یوسف پیغمبر سیریل اردو زبان میں مکمل اقساط |